سکیورٹی تھریٹ،حساس اداروں کی الیکشن کمیشن کو انتخابات نہ کرانے کی تجویز

اسلام آباد(اُمت نیوز) حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو موجودہ حالات میں انتخابات نہ کرانے کی تجویز دےدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت تھریٹس بہت زیاد ہیں۔ الیکشن نہ کرائے جائیں ۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے اجلاس میں آئی بی سے جوائنٹ ڈائیریکٹرز خیبرپختونخوا، پنجاب، آئی ایس آئی سیکٹر کمانڈر پنجاب، کے پی اور اسلام آباد، اور سی ٹی ڈی سے ڈی آئی جی خیبر پختونخوا اور پنجاب شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے دوران سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ عمران خان، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی خطرات لاحق ہیں

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ انتخابات کے نتائج کسی ایک جماعت نے ماننے سے انکار کیا تو نیا تنازع بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حساس اداروں کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکیورٹی تھریٹ الرٹ گزشتہ سال کی نسبت بہت زیادہ ہے، سکیورٹی تھریٹس بہت زیادہ اور شدت کے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ موجودہ صورت حال میں حالیہ شیڈول کیے گئے الیکشن نہ کرائے جائیں۔

 

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی منظوری دی جا چکی ہے۔