سفارتی تعلقات کی بحالی،سعودی عرب اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا

سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران 2ماہ کے اندر اندر ایک دوسرے ملک میں سفارتخانے کھولنے کا عمل مکمل کر لیں گے ،
دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم کردار ادا کیا.
چین ،ایران اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کےدرمیان اچھے تعلقات کی بحالی کے لیے چین کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے جواب میں تینوں ممالک اعلان کرتے ہیں کہ سعودی مملکت اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ،
معاہدے میں ریاستوں کی خودمختاری اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنا شامل ہے
دو ماہ کے دوران دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے لے سفارتخانے کھولیں گے جبکہ چین،ایران اور سعودی عرب کے درمیان بھی جلد ملاقات متوقع ہے۔