لاہور(اُمت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ زمان پارک لاہور پر حکومتی کریک ڈاؤن کا مقصد لاشیں گرانا ہےاور انہیں اٹھا کر بلوچستان لے جانا تھا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے کریک ڈاؤن کا مقصد الیکشن سے فرار حاصل کرنا تھا، ایک طرف مجھے الیکشن مہم سے روکا جا رہا ہے
اور دوسری طرفٹیکس پيئر کے پیسے پر مریم نواز مہم چلا رہی ہیں، ان کی پوری مدد کی جا رہی ہے، مریم کے جلسے میں کوئی نہیں آرہا یہ الگ بات ہے
یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔
دوسری جانب بلوچستان پولیس کی ٹیم عدالتی احکامات پر عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ چکی تھی
تاہم آج بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ہیں