لاہور ( اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے شہید ہونے والے کارکن علی بلال کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والے افراد کی شناخت عمر اور جہاں زیب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں کا ابتدائی بیان بھی سامنے آگیا جس میں ملزموں نے کہا ہے کہ علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں نے کہا ہے کہ واقعہ فورٹریس بریج پر پیش آیا، ملزموں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔