کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شرقی کے علاقوں لسبیلہ، جہانگیر روڈ، بلوچ کالونی اور گارڈن میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلائے اور ٹریفک پولیس کی چوکی کو نقصان پہنچایا ہے۔
اس صورتحال کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہی اور کئی مقامات پر مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا ہے۔
file photo
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos