گالی گلوچ اور ٹوئٹ سے نہیں گھبرائیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(اُمت نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہےکہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں، آپ سیاست میں جو مرضی کریں، مجھے کوئی اعتراض نہیں، میں اس منصب پر نہ بیٹھا ہوتا تو کسی اور طریقے سے جواب دیتا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ گالی گلوچ اور ٹوئٹ سے نہیں گھبرائیں گے، گھر چلے جائیں گے لیکن دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سیاست میں جو مرضی کریں مجھے اعتراض نہیں مگر ہمارے بھی بیوی بچے ہیں انہیں تو بیچ میں نہ گھسیٹیں۔
نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کو الیکشن ہیں ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجھ پر قتل کا الزام لگایا، کیا یہ اتنا آسان ہے؟
کھلے عام درخواست دے رہے ہیں کہ ان سے قتل ہوا،یہ زیادتی ہے، جھوٹا الزام نہ لگائیں، ہر ایک کو گمراہ کر رہے ہیں ،
مجھ پر پہلے سازش اب قتل کا الزام لگایا گیا، ہماری بھی فیملیز اور رشتے دارہیں جس طرح انہیں میسج کیے جاتے ہیں یہ زیادتی ہے ۔