کراچی (امّت نیوز ) صدر، IOI/ محتسب مغربی آسٹریلیا مسٹر کرس فیلڈ، اور IOI کی پرنسپل اسسٹنٹ محترمہ ریبیکا پول سرکاری دورے پر کل 12 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔صوبائی محتسب سندھ اعجاز علی خان ان کی میزبانی کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ 13 مارچ کو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے اور 14 مارچ کو سندھ محتسب سیکریٹریٹ کا دورہ کریں گے، وہ 15 مارچ کو گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے اور مزار قائد اور موہٹہ پیلس کا دورہ بھی کریں گے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی محتسب انسٹی ٹیوٹ (IOI)، جو 1978 میں قائم ہوا، دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک سے مقامی، علاقائی اور قومی سطح پر کام کرنے والے 200 سے زیادہ آزاد محتسب اداروں کے تعاون کے لیے واحد عالمی ادارہ ہے۔ مغربی آسٹریلیا کے محتسب کرس فیلڈ مئی 2021 سے IOI کے موجودہ صدر ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کو پہلی بار IOI کے صدر کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔