کراچی ( اُمت نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 1650 کلوگرام حشیش، 69 کلوگرام آئس برآمد کی گئی،
منشیات2 گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گوادر کے قریب 2 مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا،
ملزمان نے گاڑیاں تیز رفتاری سے کچھ دور جاکر روکیں اور گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ برآمد منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل ہونا تھیں،
برآمد منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 117 ملین ڈالر ہے۔