عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاہے،وزیراعظم کا عمران خان پرطنز

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہا ہے، پہلےآئی ایم پروگرام سےبھاگے،اب عدالتوں سےبھاگ رہےہیں، پہلے اپنے وعدوں، نظریات سے بھاگے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد عمران خان کے ایجنڈے کا حصہ ہے، بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ وہ مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، یہ نہیں چاہتا غریب کو مہنگائی، معاشی دباؤ سے نجات ملے، عمران خان نہیں چاہتاپاکستان کیلئے وسائل کی راہ ہموار ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نوازشریف، مسلم لیگ ن کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بدترین انتقام کا سامنا کیا، اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے، مسلم لیگ(ن)کے رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہیروئن جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا