اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وفاقی پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ یو نٹ نے بین الصوبائی کارلفٹرزگینگ کے 9 ارکان کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے 2کر وڑ20لا کھ ما لیت کی 9مسروقہ گا ڑ یاں برآمد کرلی گئیں ،
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بذریعہ آن لا ئن ایپ گاڑیوں کے اشتہار پڑھ کر مالک سے بذریعہ فون ڈیل کرکے جعلی شناختی کارڈ اور پے آرڈر اور دیگر دھوکہ دہی سے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،
وفا قی دارالحکو مت میں کارچوری کی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کا ٹا سک ایس ایس پی انوسٹی گیشن کودیاتھا جنہو ں نے انچار ج کا ر سیل معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی،
ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے کا ر چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کارچور گروہ کے 9ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کی شناخت عادل شوکت، مہتا ب علی، عدنا ن منیر، محمد ارشاد، عمر ان مشتاق، سمیر نذیر، اسد علی، احسان اللہ اور شاہد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے،
ملزمان کے قبضہ سے 2کر وڑ 20لا کھ روپے مالیت کی 9مسروقہ گا ڑیاں برآمد کرلیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے بذریعہ آ ن لا ئن ایپس گاڑیوں کے اشتہا ر پڑ ھ کرما لک سے بذریعہ فون ڈیل کرکے جعلی شناختی کارڈ استعمال کر کے جعلی پے آ رڈ دیکر دھو کہ دہی سے اسلام آ باد، راولپنڈی، سیا لکو ٹ، لا ہو ر اورپنچاب کے دیگر اضلا ع میں متعدد وارداتیں کر نے کا اعتراف کیا ہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے