جرمنی کے گرجا گھرمیں فائرنگ سے8افراد ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ۔ حملہ ہیمبرگ کے علاقے گروسبورسٹل میں یحووا کے گرجا گھر پرکیا گیا
March 11, 2023 · بام دنیا
ہیمبرگ(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایک گرجا گھر میں فائرنگ سے 8افراد ہلاک ہوگئے
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ ہیمبرگ کے علاقے گروسبورسٹل میں یحووا کے کلیسا پرکیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملے میں حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ بڑی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔