جلسے کے اسٹیج پرجو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔فائل فوٹو
جلسے کے اسٹیج پرجو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر لاہور کا پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار

لاہور(امت نیوز)ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کو کل بروز اتوار انتخابی ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےوڈیو لنک خطاب میں اپنی زیر قیادت کل انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے

پی ٹی آئی نے ریلی کے دو مجوزہ روٹ فائنل کرلیے، لاہور انتظامیہ کی اجازت ملنے پر حتمی روٹ پر ریلی نکالی جائے گی۔

ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ جائے گی اور وہاں سے ریلوے اسٹیشن کا رخ کرے گی۔

ریلوے اسٹیشن سے ریلی برانتھ روڈ اور پھروہاں بھاٹی چوک جائے گی جبکہ پاور شو کا اختتام داتا دربار پر ہوگا۔

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اجازت نہ ملی تو ریلی پرانا روٹ ہی استعمال کرے گی، سابقہ روٹ زمان پارک سے فیروز پور روڈ اورداتا دربار تک تھا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ لاہور میں نکالی جانے والی ریلی میں پشاور سے بھی رہنما شریک ہوں گے۔