شیخوپورہ(اُمت نیوز) شیخوپورہ میں گالیاں دینے پر گارڈ کے ہاتھوں کمپنی کے مالک کو بیوی بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شیخو پورہ کے علاقے فاروق میں آباد پیش آیا ہے۔جس میں کمپنی کا مالک اور بیوی بچوں سمیت 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے مطابق جاں بحق افراد میں ملزم کی بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔
زاہد نواز مروت کا بتانا ہے کہ ملزم تنویر نے پہلےگالیاں دینے پر اپنے مالک کو قتل کیا، پھر ملزم تنویر نے گھر پہنچ کر اپنی بیوی، بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے اپنی مکان مالکن کو بھی قتل کر دیا۔
ڈی پی او زاہد نواز مروت کا بتانا ہے کہ ملزم تنویر کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
زاہد نواز مروت کے مطابق ملزم تنویز فلار ملز میں گارڈ کی نوکری کرتا تھا اور مالک کے گالیاں دینے پر مشتعل ہو گیا تھا۔