کراچی (امت نیوز) شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکاری آئل لائن لیک ہونے سے تیل بہہ گیا، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈا میں لائن سے لاکھوں ٹن تیل نکلنا شروع ہوگیا۔
ایس ایس پی ملیر حسن سردار کے احکامات کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو سیل کرکے لیکج روکنے کے لیے ماہرین سے رابطہ کیا۔ پولیس کے مطابق لاکھوں ٹن تیل بہنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جبکہ لائن کے لیک ہونے کی وجوہات بھی معلوم کی جارہی ہیں۔