پی ٹی  آئی ریلی ، لاہور مییں پھر دفعہ 144 نافذ،جلسے جلوسوں پرپابندی

لاہور(امت نیوز) وزارت داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ  144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی یا جلوس پر پابندی عائد کردی۔

صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عامر میر نے کہا کہ ’دفعہ 144 صرف آج کے دن کے لیے ہے، اگر حالات خراب ہوئے تو اس کی مدت کو مزید بڑھا سکتے ہیں، دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت لاہور میں کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے پر پابندی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو مشورہ ہے کہ وہ پرہیز کریں کیونکہ اُن کے بقول علاج بھی چل رہا ہے اور ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں۔ عامر میر نے کہا کہ پلستر اترنے پر خان صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔