کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مردم شماری کی ڈیوٹی نہ کرنے پر 17 پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔اہلکاروں کو مردم شماری کے عملے کی سیکورٹی پر تعینات کیا گیا تھا،تاہم وہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہورہےتھے،جس پر اہلکاروں کو برخاست کیا گیا۔اہلکاروں کی برطرفیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اہلکاروں کے پتے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔اہلکاروں کی جانب سے شوکاز کی کسی قسم کی وضاحت نہیں دی گئی۔
حکم نامے میں پولیس اہلکاروں کو غیرسنجیدہ قرار دیا گیا اور اہلکاروں کو قانون کے مطابق نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔برطرف اہلکار ایس پی لیاقت آباد آفس،ایس ڈی پی او گلبرگ آفس،تھانہ رضویہ،شاہراہ نور جہاں،گبول ٹاون، حیدری مارکیٹ، پاپوش نگر،عزیز آباد، لیاقت آباد، تیموریہ سر سید اور خواجہ اجمیر نگری میں تعینات تھے۔