پی ٹی آئی نے دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا

لاہور(اُمت نیوز)پی ٹی آئی نے دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کیا ،
عمران خان نے بابر اعوان کو دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے ہدایت کی،عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان نے پٹیشن تیار کرکے دائر کردی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے ۔لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے ۔
پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خالف ورزی کررہی ہے ۔پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے ۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے ،
تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے پانچ بجے ختم ہوگی جبکہ پی ایس ایل کا میچ سات بجے شروع ہوگا
اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا
الیکشن کمپین تحریک انصاف کا آہینی حق ہے ،پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن کمپین کو روک رہی ہے ۔