لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اہم ٹوئٹ کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ،سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی حاصل ہے ۔
There is NO Ban on political activities. All political parties are freely allowed to campaign. We have restricted Rallies and Political activities for today as we have PSL Cricket Match, team movements and Marathon in Lahore which were all planned and announced much in advance
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) March 12, 2023
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزیدکہناتھا کہ سیاسی سرگرمیوں اور ریلیوں پر صرف ایک روز کیلیے پابندی ہے ،پی ایس ایل، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا تھا۔