لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں آج ریلی شیڈول تھی، تاہم نگراں پنجاب حکومت نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، اور اہم مقامات پر رینجرز بھی تعینات کردی گئی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا ہے، جس میں موجودہ صورتحال میں ریلی نکالنے یا ملتوی کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما عمران خان کو موجودہ صورتحال پر بریفننگ دیں گے، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کریں گے۔