10 لاکھ روپے تنخواہ والے کو مہنگائی سے مسئلہ نہیں ،مفتاح اسمعیل

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ 30 ہزار تنخواہ والے کو گروتھ کی ضرورت ہے، اشرافیہ کو گروتھ کی ضرورت نہیں جس کی 10 لاکھ روپے تنخواہ ہے اس کو مسئلہ نہیں ۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک قوم بن کر سب سے پہلے کمزور کی بات کی جائے،30 ہزار تنخواہ والے کو گروتھ کی ضرورت ہے، اشرافیہ کو گروتھ کی ضرورت نہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں 10 لوگوں کو نوکریاں چاہئیں تو 6 لوگوں کیلیے نوکریاں دستیاب ہیں ، ہمیں اتنی نوکریاں پیدا کرنی ہیں کہ ہر پاکستانی کوروزگار میسر ہو۔

سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان میں ہرسال 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں،ان 55 لاکھ بچوں کیلئے کیا ہمارے پاس سکول ہیں؟ان 55 لاکھ بچوں کیلیے کیا ہمارے پاس اناج ہے؟۔