لاہور: وفاقی وزیر ریلوے اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتخابات مردم شماری کے بغیر ہوئے تو متنازع ہوں گے۔
وفاقی وزیر سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود جیل جاتے ہوئے ڈرتا ہے اور کارکنان کو کہتا ہے گرفتاری دو۔ یہ پہلا لیڈر ہے جو کارکنوں کو کہتا ہے پہلے تم گرفتاریاں دو۔ ملک میں تماشا لگایا گیا، جب ایکسٹینشن کا وقت آتا ہے ، نیو کلیئر طاقت کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اقامے کی بنیاد پر نا اہل کیا گیا، یہ ایک سازش تھی۔ ہم جب بھی اقتدار میں آئے تو اجتماعی فائدے کی بات کی۔