عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو
عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پرانتخابات منسوخ کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیے۔

الیکشن کمیشن نے مختلف صوبوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے،  خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسی طرح بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست اور سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔