لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن نے پنجاب میں صوبائی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں
وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں، 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ پارٹی صوبائی حلقوں میں موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔
رانا ثنااللہ نے پارٹی کی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کے ساتھ قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکو یقینی بنائیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن عوام میں جانے کے لیے ہر وقت تیار ہے، عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔