ضلع خیبرمیں پہاڑی تودہ گرنے سے3مزدور جاں بحق

پشاور(امت نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پہاڑی تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ضلع خیبر میں جمرود کے علاقے سور کمر میں مزدور پہاڑ پر کام کررہے تھے کہ اچانک تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے آپریشن شروع کرکے ملبے سے تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا جن میں سے دو مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ایک مزدور ملبے تلے دب کو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ حادثے میں دو ڈمپر اور ایک ایکسی ویٹر کو بھی نقصان پہنچا  ۔