فائل فوٹو

راولپنڈی میں موٹروے پولیس نے اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی

راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر ) موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل  کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان فرار ہوگئے

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی موٹر وے ایم ون برہان  کے قریب عمل میں لائی گئی، ملزمان اسلحہ پشاور کی جانب سے لا رہے تھے کہ برہان کے قریب موٹر وے پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ملزمان کا پیچھا کیا گیا تو ملزمان انتہائی غفلت لاپرواہی سے گاڑی موقع سے بھگاتے لے گئے اور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک کے کنارے میں اتر گئی۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، برآمد شدہ اسلحہ میں پستول 30 بور (81 عدد )پستول 9MM ( 72 عدد) رائفل  M-14 (ایک عدد )ایس ایم جی، زندہ راونڈ ( 2700)30بور زندہ راؤنڈ (9700 عدد )میگزینز (165 عدد )  شامل ہیں

پولیس کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ کسی دہشت گرد کارروائی میں بھی استعمال کیا جاسکتا تھا،ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔