اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر ) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے میں تعینات غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے مجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ آبپارہ میں گزشتہ سال اسلام آبادمیں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے میں تعینات غیر ملکی خاتون نے درخواست دی کہ اس کے گھر پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
درخواست موصول ہونے پر مقدمہ نمبر511/22 بجرم376,377 تعزیرات پاکستان درج رجسٹر کیا گیا۔انویسٹی گیشن ونگ آفیسر سب انسپکٹر عظمت حیات بھٹی نے تمام تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم محمد سفیرکو گرفتار کر کے ٹھوس شہادتوں اور ثبوتوں کی بنا تفتیش عمل میں لائی اور مقدمے کا چالان مجاز عدالت
ملزم کوقصور وار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی
آئی جی اسلام آبا دڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے تفتیشی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔