لاہور(امت نیوز) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلی کی اجازت دے۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی قیادت پر واضح کیا کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں یا اُن کے سربراہان کیخلاف تقاریر، نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر منتظمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔