بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈگ

کراچی (امت نیوز)بھارتی ائرلائن انڈیگو کے طیارے کی کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، لینڈنگ پرواز میں موجود ایک مسافر کی طبیعت خرابی کے باعث کی گئی، عبداللہ نامی مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کرگیا۔

عبداللہ کی عمر 60 سال تھی اور ان کا تعلق نائیجیریا سے ہے۔ سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ بھارتی طیارہ میت کے ساتھ صبح 4 بج کر 6 منٹ پر دوحا روانہ ہوگیا

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پائلٹ نے ڈاکٹر اور ایمبولینس کی درخواست کی، پائلٹ نے بیمار مسافر کے باعث جہاز کراچی اتارنے کی درخواست کی۔