کراچی پولیس آفس پرحملے کا ماسٹرمائنڈ ساتھی سمیت ہلاک

کراچیا(امت نیوز)  پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کاؤنٹر ٹیرا رزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع پر منگھو پیر مائی گاڑی مزار کے قریب چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہلاک دہشتگردوں کی شناخت 26 سالہ ارید اللہ اور 23 سالہ عبد الوحید کے نام سے کی گئی جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ارید اللہ کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ چھوٹے بڑے 5 ہتھیار اور ان کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کی شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔