محمد خان بھٹی کو گوجرانوالہ لے کر جا رہے ہیں۔،فائل فوٹو
محمد خان بھٹی کو گوجرانوالہ لے کر جا رہے ہیں۔،فائل فوٹو

پرویزالٰہی کے قریبی ساتھی کے گھر سے نوٹوں کا ڈھیر برآمد

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کی نشاندہی پران کے گھر سے ایک کروڑ روپے نقد برآمد کر لیے گئے

گزشتہ روز لاہور کی ماتحت عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق پرنسپل سیکریٹری پنجاب اور پرویزالہیٰ کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کیا تھا۔

اینٹی کرپشن ٹیم کی تحقیقات میں محمد خان بھٹی نے اپنے گھر میں چھپائے ایک کروڑ روپے کی نشاندہی کی، جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق پرنسپل سیکریٹری کے گھر سے ایک کروڑ روپے قبضے میں لے لیے۔

ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر ملنے والی رقم مختلف الماریوں اور درازوں میں چھپائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی رقم مختلف منصوبوں کے ٹھیکے کی مد میں کمیشن کے طور پر وصول کی گئی تھی، جب کہ کچھ رقم افسران کے تبادلوں کی مد میں حاصل کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے محمد خان بھٹی کو ایک روز ہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹلبشمنٹ کے حوالے کیا تھا ، ان کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں مقدمہ درج ہے ۔