فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو
فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

توشہ خانہ تحائف پر ٹویٹ،ایف آئی اے نے فوادچوہدری کو طلب کرلیا

لاہور؛ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزرمریم نواز سے متعلق توشہ خانہ تحائف پر ٹویٹ کے معاملے پرایف آئی اے نے فواد چوہدری 17 مارچ کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کا نوٹس فواد چوہدری کے تینوں گھروں کے پتے پر ارسال کیا گیاہے، نوٹس میں کہاگیاہے کہ عدم پیشی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

فوادچوہدری کاکہناتھا کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی پرایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا،اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں،ان کاکہناتھا کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی کے گھنٹوں کے اندر ایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا۔