جہلم(امت نیوز) تھانہ چوٹالہ کے علاقے ملوٹ میں گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھائی نے زمین کے تنازع پر ساتھیوں سے مل کر بھائی اور بھتیجوں پر فائرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ چوٹالہ ملوٹ پل پر اس وقت پیش آیا جب محمد بشیر ولدراجہ عجائب خان، راجہ ریا بشر، راجہ دانیال بشیر،راجہ بلال بشیر گاڑی میں سوار شہر کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں باپ اپنے دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئے، جبکہ راجہ بلال کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔