لاہور: خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے پھر لاہو رپہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے اس حوالے سے لاہور پولیس کو بھی آ گاہ کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم پرہوگی جبکہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اضافی نفری درکار ہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور عدالت نے 29 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔