لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی نے پی پی217 ملتان سے اپنے والد کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی 2018 میں اسی حلقے سے ہار چکے ہیں۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ جاری کی تھی۔
پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ریٹرننگ افسران کا اجلاس ہوا تھا، جس میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ اور اسکروٹنی کے عمل کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔