ساتویں جماعت کی طالبہ کی اسکول میں خودکشی کی کوشش، وڈیو آگئی

واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے نجی اسکول میں پیش آیا،بچی کا ذہنی توازن درست نہیں ،پولیس

               
March 13, 2023 · شہر گزشت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی مدینہ کالونی میں ساتویں جماعت کی طالبہ نے اسکول کی عمارت سے کود کر خودکشی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مدینہ کالونی کے ایک نجی اسکول میں پیش آیا طالبہ لائبہ فاروق نے اسکول کی عمارت سے کودنے کی کوشش کی جسے علاقہ مکینوں نے بچا لیا۔

پولیس کے مطابق 13 سالہ بچی نے مبینہ طور پر گھر پر بھی خود کشی کی کوشش کی تھی،پولیس کا کہناہے کہ بچی کا ذہنی توازن درست نہیں ، اور اس کا علاج جاری ہے

پولیس نے بتایا کہ بچی کا باپ گھروں میں پانی فروخت کرکے گزر بسر کرتا ہے ، گھر بھر کی لاڈلی ہونے کی وجہ سے فرمائشیں بھی زیادہ کرتی ہے ، باپ غربت کے باعث بیٹی کی ہر فرمائش پوری نہیں کرسکتا

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے