برطانیہ(اُمت نیوز) بادشاہت مخالف مظاہرین نے برطانیہ میں ’’ نوٹ مائی کنگ‘‘ کے نعرے لگا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ چارلس کے خلا ف برطانیہ میں ویسٹ منسٹر ایبی کے باہر مظاہرہ کیا گیا ۔ بادشاہت مخالف مظاہرین نے ویسٹ منسٹر ایبی کے باہر ’’نوٹ مائی کنگ‘‘ نعرے لگائے
جب کنگ چارلس اور شاہی خاندان کے سینئر ارکان دولت مشترکہ کے دن کی تقریب میں شریک ہوئے ،
یہ پہلی دفعہ ایسا ہو ا جب کنگ چارلس نے ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے یادگاری تقریب میں شرکت کی۔
74 سالہ بادشاہ نے ابی کے عظیم منبر سے پیغام دیا، لیکن شاہی خاندان کے خلاف اپنے تازہ ترین مظاہرے میں نوٹ مائی کنگ لکھنے والے پلے کارڈز سے لیس مظاہرین عمارت کے باہر جمع ہوئے اور چارلس کے آتے ہی نعرے لگائے،اس گروپ نے اس سے قبل بھی ریلیاں نکالی تھیں اور نعرے لگائے تھے کہ چارلس بجائے کہ کورونا کیلئے کام کریں یہ ہمارے پیسے خرچ کر رہے ہیں۔