اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(اُمت نیوز) اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد عثمان وڑائچ نے اپنے عہد ے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نےہائی کورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد کارروائی نہ ہونے پر استعفیٰ دیا ہے۔عثمان وڑائچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی نمائندگی کر رہے تھے۔
محمد عثمان وڑائچ نےاستعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے بعد کارروائی نا ہونے پر استعفیٰ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں پر تشدد کے بعد حکومت اور پولیس کا رویہ افسوس ناک ہے جبکہ استعفیٰ دینےمیں ذاتی وجوہات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد عثمان وڑائچ نے بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عہدہ سنبھالا تھا۔