بجلی کا بریک ڈائون،کراچی کا 40 فیصد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا

کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں بجلی بریک ڈائون کی وجہ سے 40 فیصد حصہ اندھیرےمیں ڈوب گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کا بریک ڈائون الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث ہوا۔جس سے صدر، لائنز ایریا ، نمائش ، کلفٹن ، گزری تاریکی میں ڈوب گیا۔
ضلع شرقی اور جنوبی کے علاقوں میں بھی بجلی غائب ہے، ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث اچانک بجلی بند ہوئی۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے، چند علاقوں سے سپلائی میں تعطل کی شکایات آئیں، عارضی تعطل کو بروقت دور کر کے بجلی کی سپلائی بحال کی جا چکی ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایت کی صورت میں کال سینٹر 118 اور سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔