راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر )چونترہ کے علاقہ کڑاہی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی ہو گیا،
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر باپ بیٹا پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں باپ عنایت جاں بحق جبکہ بیٹا شجاعت زخمی ہو گیا، جو ہسپتال میں زیر علاج ہے،
ادھر ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر اور ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) عامر خان نیازی نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا
اور ایس ایچ اوز چونترہ و چکری کو ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت دے دی ہے