الیکشن کمیشن سے ملاقات کیلئےگورنر خیبر پختونخوا کی اسلام آباد آمد

اسلام آباد(اُمت نیوز) الیکشن کمیشن سے ملاقات کیلئے گورنر خیبر پختونخواہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے گورنر حاجی غلام علی الیکشن کمیشن آف پاکستان جائیں گے جہاں صوبے میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کرینگے۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مدعو کیا ہے وہ دن دو بجے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے
جس میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ خدا خیریت سے لائیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا الیکشن کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ جب الیکشن کمیشن تاریخ دے گا اس کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔