لکی مروت(اُمت نیوز)مردم شماری ٹیم پر لکی مروت اور ٹانک میں دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس میں 2 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں جبکہ ٹانگ میں گومل کے علاقہکوٹ اعظم میں پیش آیا ہے۔جس میں دو اہلکار شہید اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
لکی مروت، تھانہ صدر کی حدود میں مردم شماری ٹیم پرموٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار دل جان شہید ہوگیا، نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
دوسری جانب ٹانک میں گومل کے علاقہ کوٹ اعظم میں بھی مردم شماری کی ٹیم پرفائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار خان نواب شہید اور 8 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او کا کہنا ہےکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔