طائف میں خوفناک سمندری طوفان، لوگوں میں خوف وہراس

طائف(اُمت نیوز) طائف میں خوفناک سمندری طوفان نے سعودی عرب کے شہریوں کو خوفزدہ کرکے رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق یہ غیر معمولی واقعہ طائف شہر میں پیش آیا ہے۔ سمندری طوفان سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
اس ویڈیو کلپ کو قدرتی مظاہر اور موسمیات میں مہارت رکھنے والے اکاؤنٹس سے شٍیئر کیا گیا تھا
سعودی شہریوں نے ٹویٹر پر شہر کے شمال میں طائف میں اونٹ پل کے مشرق میں واقع العزب مقام سے طوفان کی خو فناک ویڈیو شیئر کی ۔
فوٹیج میں وہ لمحہ بھی دکھایا گیا جب سمندری طوفان کی اپنے راستے میں موجود تمام پتھروں اور چٹانوں کو نگلتی چلی گئی۔ ان مناظر کو دیکھ کر لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔۔۔
ماہر معاذ الاحمدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ روز طائف کے شمال میں آنے والے سمندری طوفان سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ رجحان عام طور پر موسم کی خرابی کی شدت کی وجہ سے گرم گیلی ہوا اور خشک ٹھنڈ ی ہوا کے درمیان عدم استحکام کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔
اپنی طرف سے شہری سلمان علی بن عالی العتیبی نے ایک ٹویٹ میں سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات کے دیگر مناظر کی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے شخص کو علاج کیلئے طائف کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔