لاہور(امت نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف 3ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
حمزہ شہباز نجی ایئر لائن کے ذریعے گزشتہ رات دوحہ سے لاہور پہنچے ہیں، وہ روضہ رسولﷺ پر حاضری کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔
وفاقی وزیرخرم دستگیر بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں، جس کے بعد حمزہ شہباز سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن روانہ ہوئے۔
حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کروائیں گے جبکہ وہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔