تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کیلیے درخواست دیدی
پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے دوپہر میں جلسہ رکھا گیا ہے۔ درخواست
صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے۔فائل فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کیلیے درخواست دیدی۔
درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دی گئی ،درخواست کے متن میں کہاگیاہے کہ اتوار کو دوپہر2 بجے جلسہ کرنا ہے ،اجازت دی جائے ،پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے دوپہر میں جلسہ رکھا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پرامن ہو گا،جلسے کی سیکیورٹی کیلیے انتظامات کیے جائیں ۔