اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کردیے اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے گئے،عمران خان کی لیگل ٹیم نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان پر لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں ، جج نے استفسار کیا کہ اس سے پہلے کیا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے ؟ وکیل عمران خان نے کہاکہ اس سے پہلے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے ۔