اوٹاوا(امت نیوز) کینیڈا میں بے قابو ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا،2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
حادثے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 38 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب کینیڈا کے پبلک سیفٹی کے وزیر نے کہا کہ یہ بہت خوفناک حادثہ ہے، حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔