اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی حفاظتی منظور کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو فوادچوہدری کی گرفتاری سے روک دیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کیے ۔
پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت میں پیش ہوئے۔
فوادچوہدری نے لاہور کی عدالت میں پیشی کیلیے حفاظتی ضمانت کرائی ،عدالت نے فوادچوہدری کی 14 دنوں کیلیے حفاظتی ضمانت منظور کی ،عدالت نے فوادچوہدری کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔