200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو وفاق کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے، فائل فوٹو
200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو وفاق کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے، فائل فوٹو

مفت آٹا پیکج پنجاب سے شروع کریں گے،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان میں مفت آٹا پیکج پنجاب سے شروع کریں گے۔

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زمان پارک والے کو پاکستان کی سیاست مسترد کر چکی، توشہ خانہ سے گھڑی چرائی یا نہیں جواب تو دو، خیرات کے پیسے سیاست میں لگائے، جواب تو دو۔توشہ خانہ سے چیزیں نکلوانا اور چوری کرنا دو مختلف چیزیں ہیں۔ توشہ خانہ سے تحفہ لے کر بیچنے کے بعد رقم جمع کرائیں تو یہ جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل لاہور میں ننھی منی ریلی نکالی گئی،عمران خان خود بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھے تھے،وہ ریلیوں کیلیے ٹھیک مگر عدالتوں میں آنے کیلیے ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف بیان بازی کر رہے تھے، آج تعریف کر رہے ہیں۔ آج کہتے ہیں ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، ان پر ابھی بھی الیکشن کمیشن سے متعلق توہین کا کیس چل رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہوزیراعظم نے صوبوں کو بھی ہدایت کر دی ہے کہ رمضان میں مفت آٹا فراہم کریں۔