دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں افغانستان کے قونصل خانے کو طالبان حکومت کے حوالے کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے طالبان حکومت کو دبئی میں قونصل خانہ کھولنے کی اجازت دیدی جس کے بعد اماراتِ اسلامیہ افغانستان نے عبدالرحمان فدا کو دبئی میں قائم مقام قونصلر تعینات کردیا۔
طالبان حکومت ’اماراتِ اسلامیہ افغانستان‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی قونصل خانے کا کنٹرول حاصل کرنا طالبان حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
طالبان حکومت کی جانب سے تعینات کیے گئے عبد الرحمان فدا بطور قونصلٹ جنرل کا چارج ڈی افیئر کا عہدہ موجودہ افغان قونصل جنرل مسعود احمد عزیزی سے لیکر 23 مارچ سے سنھالیں گے۔