تاریخ میں اضافے کا اطلاق مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا۔فائل فوٹو
تاریخ میں اضافے کا اطلاق مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا۔فائل فوٹو

پنجاب انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع

لاہور: پنجاب میں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ کر دیا گیا۔

پنجاب میں عام انتخابات 30 اپریل کو شیڈول ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن میں بتایا گیا تھا کہ امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، تاہم اب اس میں دو دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ کر دیا ہے اور اس تاریخ میں اضافے کا اطلاق مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ تھی جو اب 16 مارچ کردی گئی ہے، جب کہ باقی تمام شیڈول الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن 8 مارچ 2023 کے مطابق برقرار ہے۔